لاہور: (پاکستان ایکسپریس) پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب میں 201 سے 500 یونٹ تک بجلی صارفین کو بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے بارے تفصیلات جاری کیں۔
لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی 5 بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877 صارفین کو ریلیف دیا گیا۔