Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»کہیل»ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان جیتی بازی ہار گیا، بھارت 120رنز کے دفاع میں کامیاب
    کہیل

    ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان جیتی بازی ہار گیا، بھارت 120رنز کے دفاع میں کامیاب

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گرین شرٹس کو یقینی فتح سے محروم کردیا اور 120 رنز کے ہدف کے کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ میں لاگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

    نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونا تھا لیکن اسٹیڈیم اور اس کے اطراف شدید بارش کی وجہ سے ٹاس وقت پر نہ ہو سکا۔

    میچ میں ساڑھے سات بجے ہونے والے ٹاس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سکی اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اوور میں روہت شرما نے ایک چھکے کی بدولت 8 رنز بنائے۔

    ابھی پہلا اوور مکمل ہی ہوا تھا کہ میچ میں ایک مرتبہ پھر بارش نے مداخلت کردی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو پویلین لوٹنا پڑا۔

    تقریباً آدھے گھنٹے تک میچ بارش کے باعث رکا رہا اور میچ دوبارہ شروع ہوا ویرات کوہلی نے نسیم شاہ کو چوکا لگایا لیکن ایک گیند بعد وہ کورز کے اوپر سے شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عثمان خان کو آسان کیچ دے بیٹھے۔

    بھارت نے دو اوورز میں 19 رنز بنا لیے تھے لیکن تیسرے اوور میں شاہین کی گیند پر ایک اور چھکا مارنے کی کوشش میں روہت شرما بھی کیچ دے پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 13 رنز بنائے۔

    دو وکٹیں گرنے کے بعد بھارت نے چوتھے نمبر پر سوریا کمار کو بھیجنے کے بجائے ریشابھ پنت کا ساتھ دینے ایک اور بائیں ہاتھ کے بلے باز اکشر پٹیل کو بھیجا۔

    اکشر پٹیل نے سنبھل کر ذمے دارانہ کھیل پیش کیا جبکہ ان کے ساتھ موجود پنت کافی خوش قسمت رہے جنہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور بلے کے باہری کناروں سے لگنے والی گیندوں سے کافی رنز بٹورے۔

    دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 39 رنز جوڑے لیکن اس مرحلے پر نسیم شاہ نے قومی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے اکشر پٹیل کی 18 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    ریشابھ پنت کو اننگز کے دوران ایک اور موقع اس وقت ملا جب عماد وسیم کی گیند پر عثمان ایک مرتبہ پھر ان کا کیچ نہ لے سکے۔

    ریشابھ پنت نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا لیکن حارث رؤف نے سوریا کمار کو آؤٹ کر کے بھارت کو چوتھا نقصان پہنچایا جو صرف 7 رنز ہی بنا سکے۔

    پاکستان کو جلد ہی بھارت کی پانچویں وکٹ بھی مل گئی اور نسیم شاہ نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر شیوم دوبے کی اننگز کا تین رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    پنت نے 31 گیندوں پر 42 رنز کی باری کھیل کر کچھ مزاحمت دکھائی لیکن عامر نے اپنے دوسرے اسپیل کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر رویندرا جدیجا کو بھی چلتا کردیا۔

    اننگز کے 18ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں ہردک پانڈیا بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 12 گیندوں پر سات رنز بنائے اور اگلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ بھی بغیر کوئی رن بنائے عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے۔

    ارشدیپ سنگھ رن آؤٹ ہوئے تو 119 کے مجموعے پر پوری بھارتی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    بھارت کی بیٹنگ لائن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف تین بلے باز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم اور حارث نے تین، تین، عامر نے دو جبکہ شاہین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان خوش قسمت رہے اور شیوم دوبے ان کا آسان کیچ نہ لے سکے جبکہ اگلے اوور میں محمد سراج اپنی ہی گیند پر بابر کا مشکل کیچ نہ تھام سکے۔

    اوپنرز نے پاکستان کو 26 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن بابر اعظم ملنے والے موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور جسپریت بمراہ کی گیند پر 13 رنز بنانے کے بعد سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

    عثمان خان اور محمد رضوان نے مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی لیکن اس سے قبل رن آؤٹ سے بچنے والے عثمان بھی موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور 15 گیندوں پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    فخر زمان نے چھکا اور چوکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن ہردک پانڈیا کی گیند پر غلط شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھی، انہوں نے 13 رنز بنائے۔

    پاکستان کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب بمراہ نے اپنے دوسرے اسپیل کی پہلی ہی گیند پر محمد رضوان کو بولڈ کردیا جنہوں نے 44 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

    شاداب خان بھی اس مرتبہ ٹیم کے کام نہ آ سکے اور صرف 4 رنز بنا کر ہردک پانڈیا کی دوسری وکٹ بن گئے۔

    افتخار احمد کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری رہا اور وہ بھی 9 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد بمراہ کی میچ میں تیسری وکٹ بن گئے۔

    عماد وسیم نے 23 گیندیں کھیلیں اور مسلسل جدوجہد کرنے والے آل راؤنڈر صرف 15 رنز بنا کر ارشدیپ کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

    آخری اوور میں نسیم شاہ نے دو چوکے لگائے لیکن وہ بھی پاکستان کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے اور پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی۔

    بھارت نے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

    بھارت کے جسپریت بمراہ کو 14 رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

    Featured
    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف

    دسمبر 16, 2024

    وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی

    دسمبر 14, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.