Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»کہیل»ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیدی
    کہیل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیدی

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو  سپر اوور میں  شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔

    ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا۔

    امریکا کے خلاف پاکستان کو ابتدا میں مشکلات درپیش آئیں، قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ 

    محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 40 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور پھر اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔  

    اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 18 رنز بناسکے۔اختتامی اوورز میں شاہین آفریدی نے اچھی بیٹنگ کی، وہ 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    امریکا کی جانب سے نوتوش کینجی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوراب  نے 2 ، علی خان نے ایک وکٹ لی۔

    پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کے جواب میں امریکا نے پر اعتماد بیٹنگ کی، بیٹرز  اسکور کو آگے بڑھاتے گئے۔کپتان مونانک پٹیل نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اندیس گوس نے 35 رنز بنائے۔

    اسٹیو ٹیلر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔111 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ارون جونس اور نتیش کمار میچ کو آخری اوور تک لے گئے، امریکا کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے۔

    نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مار کر میچ برابر کردیا اور میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

     ارون جونس 36 اور نتیش کمار 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔

    سپر اوور میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 رنز اسکور کیے اور گرین شرٹس کو 19 رنز کا ہدف ملا۔

    جواب میں پاکستان کی جانب سے افتخار احمد اور فخر زمان کریز پر اترے پر وہ بھی ٹیم کو میچ نہ جتواسکے۔

    پاکستان 19 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 13 رنز بناسکا اور امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا۔

    امریکا کی رواں ورلڈکپ میں دوسری کامیابی ہے، اس نے پہلے میچ میں کینیڈا کو ہراہا تھا۔ پاکستا ن کے خلاف جیت کے بعد امریکا گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔

    امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل تھے۔ 

    Featured
    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف

    دسمبر 16, 2024

    وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی

    دسمبر 14, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.