ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو ہٹا کر فاطمہ ثنا کو قومی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔
خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر فاطمہ ثنا کو 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کو گروپ اے میں آسٹریلیا، سری لنکا، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جب کہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔