بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی۔
موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت ہے جس کے باعث پاکستان کی ریٹنگ Caa2 کر دی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی بہترہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ Caa2 کی گئی، پاکستان کی لیکوڈٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونےکا سبب ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔