اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی آئی ہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں یواے ای کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں متحدہ عرب امارات کوپاکستانی برآمدات کاحجم 579.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو405.43 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، اپریل 2024 میں یواے ای کوپاکستانی برآمدات کاحجم 63.08 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 73.79 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 48.26 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو503.85 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں یواے ای سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر29.32 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں یواے ای سے درآمدات پر5.056 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.539 ملین ڈالرتھا۔اپریل 2024 میں یواے ای سے درآمدات کاحجم 522.15 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 521.74 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 449.64 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں یواے ای سے درآمدات کامجموعی حجم 7.398 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔\395