Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»پاکستان»فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
    پاکستان

    فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

     اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں جو ظلم و بربریت مچایا وہ کبھی انسانی آنکھ نے نہیں دیکھا، جس انداز سے معصوم شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے اُس پر عالمی قوتیں بھی خاموش ہیں، فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کا ایک گروپ بنا کر دنیا کے اہم ممالک میں بھیجیں گے۔

    وزیراعظم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے آغاز میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر صدر مملکت جبکہ شرکت پر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کا شرکت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی اندرونی اور بیرونی چیلینج کا سامنا ہوا تو ساری سیاسی اور مذہبی قیادت اکھٹی ہوئی اور ٹھوس تجاویز پیش کر کے عملی جامہ پہنانے کیلیے بھرپور تعاون کیا، آج کا دن بھی اُس کی روشن مثال ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں ہونے والی تقاریر میں عقل و دانش اور جذبات شامل ہیں، میں نے سب کی باتوں کو غور سے سُنا، یہ اجتماعی سوچ اور فکر میرے اور ہم سب کیلیے بہت حوصلہ افزا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یہاں پر بہت اہم باتیں ہوئیں، بالخصوص فلسطین کے حوالے سے عالمی دنیا کے کردار اور عالم اسلام کو آگے بڑھ کر مدد کا تذکرہ کیا گیا، اسی کے ساتھ قائد اعظم کے فرمان یا 1940 میں قرارداد پاکستان کی باتوں کی تائید نہیں کرنی چاہیے بلکہ فلسطین کی آزاد ریاست کی بات کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ آج اجلاس کے بعد جو قرارداد متفقہ طور پر پیش کی جائے تو میری خواہش ہے کہ اُس میں فلسطین کی آزادی اور القدس شریف دارالخلافہ ہونا چاہیے، چاہے نگراں حکومت تھی یا آج کی مخلوط حکومت، کوئی بھی پاکستانی بدترین ظلم و ستم اور خونریزی جسے کسی انسانی آنکھ نے دیکھا نہ سُنا، بچے، مائیں شہید ہوئیں اور شہروں کے شہر تباہ ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھی یہی صورت حال ہے اور وہاں کی وادی بھی کشمیریوں کے لہو سے سرخ ہوچکی ہے۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا مسلمانوں کا خون سستا ہے؟ آج عالمی ضمیر کو 42 ہزار شہادتوں کے بعد جاگنا چاہیے ، آج وقت آگیا ہے کہ تمام قوتیں جمع ہوکر اس خونریزی کو بند کروائیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں ہونے والی خونریزی کو بند کروانا ہماری اولین ترجیح ہے، اس کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا پلیٹ فارم ہے، آج ہی ماہرین کا ایک گروپ بنائیں گے جو سیر سپاٹے کیلیے نہیں بلکہ مسئلہ فلسطین کو دنیا کے اہم درالخلافوں میں جاکر پاکستان اور عالم اسلام کا پیغام پہنچائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اراکین دنیا کو جاکر بتائیں گے کہ یہ زخم رہتی دنیا تک بھر نہیں سکیں گے اور دنیا کے سامنے ظلم کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کی نمائندگی کی کوشش کی، پھر جب نیتن یاہو آیا تو ہم نے واک آؤٹ کیا، جیسے ہی وہ ایوان میں آیا ہمارے پورے وفد نے واک آؤٹ کیا۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے اور اس کے لیے ہم اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر آواز اٹھائیں گے، ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو نہیں دیکھنا چاہیے، خدشہ تھا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کاز پر آواز اٹھانے کی وجہ سے ہمیں کوئی سزا ملی تو ہم اُسے پورا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت ختم کر کے اور قوم کو متحد کریں گے تو پھر دنیا ہماری بات سنے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں کیلیے امدادی سامان میں اضافہ کیا اور مستقبل میں بھی حصہ ڈالیں گے۔  وزیراعظم نے مزید کہا کہ کانفرنس میں تجویز آئی جس کی روشنی میں مستقبل میں فلسطینی طالب علموں کے داخلے میں اضافہ کیا جائے گا، سرکاری یونیورسٹیز میں انہیں داخلے دیے جائیں گے۔

    شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ فلسطین میں قتل عام اور خونریزی بند ہو، جلد جنگ بندی ہو اور پاکستان سمیت تمام عالم اسلام کے ممالک فلسطینیوں کے لیے کردار ادا کریں۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف

    دسمبر 16, 2024

    کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال

    دسمبر 14, 2024

    فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی؛ چارج شیٹ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

    دسمبر 10, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.