Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»شوبز»عالمی ثقافتی میلہ، افریقی ملک سے آیا میوزیکل گروپ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا معترف
    شوبز

    عالمی ثقافتی میلہ، افریقی ملک سے آیا میوزیکل گروپ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا معترف

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    گروپ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا معترف ہو گیا۔

    جنگ اور جیو کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والے عالمی ثقافتی میلے میں جہاں مختلف ملکوں سے فنکار بلائے گئے ہیں، وہیں روانڈا سے آنے والے مہمانوں کی بھی الگ ہی بات ہے، 9 افراد پر مشتمل اس میوزیکل گروپ میں مختلف فنکاروں سمیت میوزک ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی شامل ہیں جنہوں نے افتتاحی تقریب اور فیسٹیول کے تیسرے دن پرفارمنس دی تھی۔

    جیو ڈیجیٹل نے اس گروپ کی ممبر کوئن سے خصوصی گفتگو کی اور ان کی میوزیکل پرفارمنس سے متعلق پوچھا، جس پر انہوں نے بتایا کہ اس پرفارمنس میں آپ کو ہماری روایتی موسیقی ہی نہیں بلکہ محبت، خوشی کے موقعوں اور حوصلہ بڑھانے کے لیے گائے جانے والے گیت بھی ملیں گے لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہماری پرفارمنس میں آپ کو تہذیب کا عکس بھی نظر  آئے گا، ہمارا مقصد شرکاء کو روانڈا کی تہذیب سے متعارف کروانا ہے، ہماری پرفارمنس میں افریقا کے روایتی میوزک کے ساتھ مارڈرن ٹچ بھی دکھے گا جس میں جیز، پاپ اور دیگر طرز کی موسیقی شامل ہے۔

    افریقا کے روایتی موسیقی میں مختلف آلات استعمال ہوتے ہیں کیا آپ وہ بھی ساتھ لائے ہیں؟

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کوئن نے کہا کہ ایسا ہی ہے ، ہماری پرفارمنس میں ناظرین نے وہ آلات بھی دیکھے ہیں جو ہم روانڈا میں میوزکل پرفارمنس میں استعمال کرتے ہیں، ہمارے ڈانسرز کا ڈانس بھی منفرد ہے، دیکھنے والے شاید ان سے کچھ ڈانس اسٹیپس بھی سیکھ سکیں اور شاید کہیں کہیں وہ رو بھی پڑیں۔

    ریپ کلچر کے حوالے سے کوئن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمارا ریپ کلچر دنیا بھر میں مقبول ہے، یہ تیزی سے مقبول ہونے والا موسیقی کا انداز ہے بالخصوص “کینیا ٹریپ”، ہمارے ساتھ لی ڈیا بھی پاکستان آئی ہیں جو ریپ گاتی ہیں، انہیں شاعری اور میوزک دونوں پر کمال حاصل ہے، باقی ریپ کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے مقامی لوگوں کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے پسند کیا جا رہا ہے۔

    ہمیں روانڈا کے بارے میں بھی جاننے کا اشتیاق تھا سو ہم نے کوئن سے پوچھا کہ آخر یہ کیسی جگہ ہے اور یہاں کے لوگ کیسے ہیں؟

    کوئن نے کہا کہ روانڈا میں سب سے اچھا کیا ہے یہ کہنا مشکل ہے لیکن ہم اسے ہزاروں پہاڑوں کا مقام کہتے ہیں، یہ پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے اور یہاں درجہ حرارت بھی کم رہتا ہے، مگر کراچی کا موسم گرم ہے، ہم مہمان نواز لوگ ہیں اور ہمیں لوگوں سے ملنا اچھا لگتا ہے۔

    کوئن نے مزید کہا کہ یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے لیکن انہیں امید ہے کہ یہ آخری نہیں ہوگا، پاکستانی موسیقی سے متعلق کوئن نے کہا کہ ان کا ابھی تک پاکستانی موسیقی سننے کا اتفاق نہیں ہوا لیکن اب وہ جلد پاکستانی پلے لسٹ ڈاؤن لوڈ کریں گی۔

    پاکستانی کھانوں کی تعریف

    ‘میں پہلی بار پاکستان آیا ہوں اور میں نے پاکستان کے بارے میں بہت کچھ منفی سن رکھا تھا لیکن یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ملنسار ہیں، میں نے پاکستان میں بریانی، شاورمہ کھایا ہے اور ابھی میں سب کچھ تو ٹرائی نہیں کرسکا لیکن آپ لوگوں کا دہی بھی کافی مزیدار ہے، مجھے امید ہے میں جتنے دن یہاں قیام کروں گا یہ دن یادگار ہوں گے۔’

    افریقا میں کون سی طرز کی موسیقی مقبول ہے؟

    سرج نے ہمیں بتایا کہ افریقا کا روایتی میوزک اماہنبا کافی مقبول ہے اور وہاں کے لوگ اسے کافی پسند کرتے ہیں ۔

    ‘مجھے تمام ممالک کی موسیقی پسند ہے لیکن ہمارا یہ روایتی میوزک دنیا بھر میں بھی مقبول ہے، ہم لوگ فیوژن بھی جانتے ہیں اور روانڈا میں اس پر بھی بہت کام کر رہے ہیں’۔

    موسیقی کی جہاں تک بات ہے تو سرج یہ سمجھتے ہیں کہ موسیقی وہ واحد چیز ہے جو بغیر اجازت روح میں داخل ہو جاتی ہے، ‘چاہے آپ اسے پسند کریں یا نہیں یہ آپ کو جھومنے پر مجبور کردے گی، میں اسی موسیقی کی وجہ سے آپ سے ملنے پاکستان آیا ہوں، اسی وجہ سے ہم آپس میں ملے ہیں، اگر ہم اسی طرح ممالک کو آپس میں فن و موسیقی سے ذریعے جوڑتے رہے تو ایک دن ہم آسمان چھو لیں گے۔’

    گروپ میں پیانسٹ، ڈرمر اور گراٹارسٹ سمیت دیگر فنکار بھی شامل تھے جنہوں نے کراچی آرٹس کونسل میں اپنی پرفارمنس سے شرکاء کو واہ واہ کرنے پر مجبور کردیا۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی

    دسمبر 14, 2024

    عمران اشرف اور طلحہ انجم کی نئی فلم ’کٹر کراچی‘کا ٹریلر جاری

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.