Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»تجارت»سپار6 سی نے پاکستان کا سیمنٹ انڈسٹری میں ڈی کاربنائزیشن کو فروغ دینے کے لئے ورکشاپس کا انعقاد
    تجارت

    سپار6 سی نے پاکستان کا سیمنٹ انڈسٹری میں ڈی کاربنائزیشن کو فروغ دینے کے لئے ورکشاپس کا انعقاد

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ) پاکستان کی سیمنٹ انڈسٹری میں متوقع نمایاں توسیع کے جواب میں آرٹیکل 6 کوآپریشن (ایس پی اے آر 6 سی) پروگرام کے تحت لاہور اور کراچی میں اہم ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، جو 2023 کے اختتام تک اپنی پیداواری صلاحیت 83 ملین ٹن سالانہ سے بڑھا کر 99 ملین ٹن کرنے کے لئے تیار ہے ۔

    ہفتے کے روز جاری ہونے والی ایک نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان ورکشاپس میں سیمنٹ کے شعبے میں کاربنائزیشن کی حکمت عملی کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جو عالمی سطح پر انسانی ساختہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے تقریبا 5 فیصد کے لئے ذمہ دار ہے۔

    تقریب سے یونائیٹڈ انڈسٹری کے ماہرین، پالیسی سازوں اور مالیاتی ماہرین نے خطاب کیا تاکہ پاکستان کی اہم ترین صنعتوں میں سے ایک کے لئے پائیدار طریقوں کو تیار کیا جاسکے۔ ان ورکشاپس کا اہتمام یو این ای پی کوپن ہیگن کلائمیٹ سینٹر نے کیا جو پاکستان میں سپار6 سی کے کام کی قیادت کر رہا ہے اور اس میں یو این ای پی اور مقامی ماہرین دونوں شامل تھے۔

    بنیادی توجہ جدید ٹیکنالوجیز کی تلاش، پیرس معاہدے کے آرٹیکل6 کے تحت کاربن فنانس کی صلاحیت پر تبادلہ خیال اور قابل عمل ڈی کاربنائزیشن حکمت عملیوں کی نشاندہی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اہم بات چیت گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں چیلنجوں اور مواقع، کاربن کنٹرول اور اسٹوریج جیسی تکنیکی اختراعات اور گرین سیمنٹ میں منتقلی کو آسان بنانے میں کاربن فنانس کے کردار کا احاطہ کیا گیا۔ شرکا ڈیٹا کے حصول کی ضروریات کے تفصیلی تجزیہ، سبز سیمنٹ کے لئے نئے معیارات کے نفاذ اور صنعتی ڈیپ ڈی کاربنائزیشن انیشی ایٹو (آئی ڈی ڈی آئی) جیسے بین الاقوامی اقدامات کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔

    ورکشاپس کا اختتام صنعت کی قابل قدر بصیرت اور پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر میں زیر بحث حکمت عملیوں اور ٹیکنالوجیز کو ضم کرنے کے مجوزہ فریم ورک کے ساتھ ہوا۔ جس میں شعبے کی مخصوص تخفیف کے اقدامات میں اضافہ، سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور ان اقدامات کی حمایت کے لئے بین الاقوامی مالیاتی میکانزم کو بروئے کار لانا شامل ہے۔

    یہ ورکشاپس سپار6 سی پاکستان کو پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے آرٹیکل6 ٹرانزیکشنز میں شامل ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار ہونے میں مدد دینے کے جاری عزم میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ توقع ہے کہ اس تعاون سے سیمنٹ کے شعبے میں پائیدار طریقوں کو اپنانے میں تیزی آئے گی ، جو اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے قومی اہداف سے مطابقت رکھتا ہے۔

    لاہور ورکشاپ کی مہمان خصوصی حکومت پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں محکمہ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی سربراہ محترمہ صبا اصغر علی نے کی اور اس طرح کی ورکشاپوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے پاکستان کے لئے جاری تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”اسپار6 سی کی کاوشوں کے ذریعے ان ورکشاپس نے ایک مثال قائم کی ہے کہ کس طرح علم کے تبادلے اور اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت پاکستان میں کاربن مارکیٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

    انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ہماری عالمی جنگ میں ٹھوس پیش رفت کے لئے اسے انتہائی اہم قرار دیا۔ شرکا کی رائے انتہائی مثبت تھی ، بہت سے لوگوں نے مشترکہ کوششوں کے ممکنہ اثرات پر زور دیا۔ شرکا نے کہاکہ ان ورکشاپس نے نہ صرف چیلنجز کو اجاگر کیا بلکہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مواصلاتی مواقع کھولے اور قابل عمل حل پیش کیے جو صنعت میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔

    سپار6 سی ایک لازمی اقدام ہے ، خاص طور پر پاکستان جیسے ممالک کے لئے اہم ہے ، جو اپنے ماحولیاتی اقدامات اور پائیدار ترقی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے آرٹیکل 6 کے تحت میکانزم کو استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی امور وکلائمیٹ ایکشن اور جرمن حکومت کے انٹرنیشنل کلائمیٹ انیشی ایٹو (آئی کے آئی) کی مالی اعانت اور گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ (جی جی جی آئی) نے معاون شراکت داروں کاربن لمیٹس، جی ایف اے کنسلٹنگ، کومونالکریڈٹ پبلک کنسلٹنگ اور یو این ای پی کوپن ہیگن کلائمیٹ سینٹر کے ساتھ مل کر مالی اعانت فراہم کی۔

    یہ پانچ سالہ 20 ملین یورو پروگرام پاکستان، زیمبیا، کولمبیا اور تھائی لینڈ میں نافذ کیا جا رہا ہے، تاکہ ان ممالک کو پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 میں بیان کردہ میکانزم سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے، جو کاربن مارکیٹوں پر بین الاقوامی تعاون کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    یہ جامع پروگرام چھ باہم مربوط ورک پیکجز کے ارد گرد تشکیل دیا گیا ہے جن میں چار اندرون ملک پروگرام درمیانے اور طویل مدتی اخراج کی منصوبہ بندی، گورننس فریم ورک، اور تخفیف سرگرمی کی ترقی پر مرکوز ہیں، جس میں دو عالمی اقدامات، آرٹیکل 6 کو نافذ کرنے والے ممالک کے لئے پریکٹس کی کمیونٹی اور آرٹیکل 6 ٹول باکس شامل ہیں۔

    علم کے تبادلے کو فروغ دینے اور جدید آب و ہوا کے حل کے اطلاق کو فروغ دے کر ، سپار6 سی قومی آب و ہوا کے عزائم کو بڑھانے اور گرین ہائوس گیسوں کے خاتمے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے وقف ہے ، اس طرح زیادہ پائیدار اور لچکدار عالمی برادری کی راہ ہموار کرتا ہے۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا

    دسمبر 14, 2024

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.