لاہور (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سویا بین آئل کی درآمدپر100.27 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 232.79 ملین کے مقابلہ میں 132.16فیصد کم ہے۔
مارچ میں سویا بین آئل کی درآمدات پر3.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جو فروری میں 8.02 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 36.31 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 304.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 2.056 ارب ڈالر مالیت کاپام آئل درآمدکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.76 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدپر2.62 ارب ڈالرز رمبادلہ خرچ ہواتھا۔اعداد وشمار کے مطابق مارچ میں پام آئل کی درآمد پر275.93 ملین ڈالرز رمبادلہ خرچ ہوا جو فروری میں220.83 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 183.22ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں پام آئل کی درآم دپر3.362ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔