رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی گاڑیوں پر حملے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےکچےکے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی دو موبائلیں بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں کہ اسی دوران دونوں ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے حملہ کردیا۔
گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ 4 اہلکار لاپتہ ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔