Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»تجارت»دیواریں بولتی بھی ہیں مگر…
    تجارت

    دیواریں بولتی بھی ہیں مگر…

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    انسانی تاریخ نے جب سے تہذیب کے دامن میں قدم رکھا ہے، تب ہی سے یہ اپنے جذبات کے اظہار کےلیے نت نئے طریقے ڈھونڈتا آیا ہے۔ پھر چاہے ہزاروں سال قدیم غاروں کی دیواریں ہوں، موئن جو دڑو کے کھنڈرات ہوں یا مصر کے عظیم اہرام، آپ کو ہر پتھر، ہر دیوار پر کوئی تحریر یا تصویر ملے گی؛ جس کا مقصد آنے والی نسلوں کو کوئی پیغام دینا یا کوئی خاص واقعہ بتانا ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ بہت سے راز اور کردار بھی آپ کو ان دیواروں پر ملیں گے۔ یہ لوگ مرنے کے بعد بھی اپنے بہت سے نقوش، اپنی بہت سی یادیں، اپنے بہت سے کارنامے ہمیں بتا گئے ہیں۔

    ایک مشہور محاورہ ہے کہ دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں، لیکن کانوں سے لمبی ان کی زبان ہوتی ہے جو اپنے مکینوں کی باتیں ہزاروں سال گزرنے کے بعد بھی چیخ چیخ کر آنے والی قوموں کو بتاتی ہے کہ ان کے اندر کس قسم کے لوگ آباد تھے۔

    آج ہماری دیواروں پر عامل بابوں کے کمالات، نیم حکیموں کے پتے اور بڑی مہارت سے بنائے گئے گوبر کے ڈیزائن تو مل سکتے ہیں لیکن کوئی حکایت اور کوئی تاریخ نہیں ملے گی۔ اس کی ایک وجہ تو وال چاکنگ کے خلاف قانون ہے۔ دوسرا اب ہم تہذیب کے اس دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں ہم اپنے خیالات کا اظہار مٹی کی دیواروں کی بجائے ’’الیکٹرونک وال‘‘ پر کرتے ہیں، جہاں ہماری لکھی ہوئی ایک لائن، اپ لوڈ کی ہوئی ایک ویڈیو، شیئر کی ہوئی ایک تصویر چند ہی منٹوں میں لاکھوں لوگ دیکھ لیتے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کر دیتے ہیں۔

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نسلاً یہودی ہیں اور یہودی اپنی تاریخ کبھی نہیں بھولتے۔ ان کے ہر کام میں تاریخ کا کوئی نہ کوئی پہلو چھپا ہوتا ہے، جیسے کہ اسرائیل کے دارالحکومت ’’تل ابیب‘‘ کا نام اس بستی کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں یہودی سیکڑوں سال قید رکھے گئے تھے۔ اسی طرح فیس بک وال کے پیچھے بھی مصر کی وہ دیواریں ہیں جہاں یہودیوں کی غلامی کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔

    آج ہم بھی اپنی چھوٹی سے چھوٹی بات، ہر اچھا برا خیال اور اپنے سیاسی و مذہبی رجحانات فیس بک پر شیئر کرتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسا طبقہ بھی پیدا ہوچکا ہے جس کا کام صرف گالی گلوچ اور ہرزہ سرائی ہے۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے میڈیا سیل ہوں یا کارکنان اور حمایتی، یہ اپنے مخالفین کو لتاڑنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے اور اس معاملے میں اخلاق اور تہذیب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ان کی پوسٹیں ہمیں دوبارہ زمانہ جاہلیت میں لے جاتی ہیں جس سے نکلنے کےلیے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

    کسی مذہبی جماعت والے کو ہلکا سا چھیڑو تو وہ آپ کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے پر تل جاتا ہے اور فیس بک پر ہی آپ کے قتل کو حلال قرار دے دیتا ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے نظریئے کے خلاف بات کرنا تو اپنی موت کو خود دعوت دینا ہے۔ آپ کے ایک کمنٹ پر پتا نہیں کہاں کہاں سے یہ محب وطن جیالے، متوالے اور کھلاڑی نکل آئیں گے اور آپ کو غدار ثابت کرنے کےلیے زمین و آسمان ایک کردیں گے۔

    نہ ہمارا جسم ہوگا، نہ آواز، نہ سوچ، نہ وجود… لیکن ہمارے الفاظ زندہ رہیں گے اور آنے والی قوموں کو بتاتے رہیں گے کہ ہم ایک تنگ نظر، انتہا پسند اور تہذیب و تمدن سے عاری قوم کا حصہ تھے جو ایک ہزار سال پہلے یہاں آباد تھے۔ اس لیے کہیں بھی، کچھ بھی لکھنے سے پہلے صرف ایک بار یہ سوچ لیا کیجیے کہ آج تو ہم دنیا میں انہی عوامل کی وجہ سے بدنام ہیں لیکن آنے والی قوموں کےلیے ہم کیا نقوش چھوڑے جارہے ہیں؟

    صرف ایک مرتبہ اس آنے والے وقت کا تصور کیجیے کہ جب کسی نیوز چینل پر یہ خبر چل رہی ہوگی کہ آج ہمارے ماہرین نے ایک ایسی قوم کے آثار ڈھونڈ نکالے ہیں جن کی حقیقی دیواروں کے ساتھ ساتھ ان کی ڈیجیٹل دیواروں پر بھی گوبر کے اثرات ملے ہیں… اور پھر یہ سوچیے گا کہ اس تصور کے ساتھ ہی آپ کے ذہن میں کیا تاثر اُبھرے گا؟

    نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

    اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا

    دسمبر 14, 2024

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.