Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»تجارت»تاجر برادری ملکی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، احسن ظفر بختاوری
    تجارت

    تاجر برادری ملکی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، احسن ظفر بختاوری

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ان کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    چیمبر ہاؤس میں دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس مقصد کے لئے وہ بلا امتیاز انتھک محنت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ذمہ داری کے مطابق وہ ذاتی حیثیت میں اسلام آباد کے ہر سیکٹر کو واٹر فلٹریشن پلانٹس فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ معیشت کی بحالی کے لئے تاجر برادری کی رائے حاصل کرنے کے لئے ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس سے مشاورت شروع کریں اور اس مقصد کے لئے تاجر برادری معیشت کی بحالی کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

    فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک نے اپنے خطاب میں ملک میں تعلیم کے معیار کی طرف توجہ مبذول کرائی اور تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اس میں اپنا کردار ادا کریں۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی کے لئے اپنی صفوں میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا۔

    یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے حکومت پر زور دیا کہ اگر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو تاجر برادری کی مشاورت سے معاشی پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ آئی ای اے اے کے جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا کہ تاجر برادری کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کا سہرا ظفر بختاوری اور احسن ظفر بختاوری کو جاتا ہے۔

    آئی ایٹ مرکز کے صدر راجہ فیاض گل نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاوری کی قیادت میں چیمبر کی کارکردگی کو سراہا۔ میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال ستی نے احسن ظفر بختاوری کی صدارت میں اسلام آباد چیمبر کی کامیابیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ جی 13 مرکز کے صدر عابد خان نے چیمبر کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے ایک جدید ڈسپلے سینٹر کا مطالبہ کیا۔

    ای 11 مرکز کے صدر افتخار عباسی نے چیمبر کی قیادت کرنے پر صدر احسن ظفر بختاوری کی تعریف کی۔مرکز ڈی 13 کے صدر محمد نعمان نے صدر احسن ظفر کو تاجر برادری کا فخر قرار دیا۔ چیئرمین جے سیون گروپ مقبول حسین نے کہا کہ احسن ظفر بختاوری نے تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کارکردگی کا ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے جسے شکست دینا مشکل ہو گا۔

    چوہدری بابر نے احسن ظفر بختاوری کو بزنس کمیونٹی کا برانڈ ایمبیسیڈر قرار دیتے ہوئے اپنے اور اپنے ساتھیوں کے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا۔ تقریب سے خالد چوہدری، ناصر چوہدری، عرفان چوہدری، عثمان خان، ملک محسن، نثار مرزا، امتیاز عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا

    دسمبر 14, 2024

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.