Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»بین الاقوامی»بحرین میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے نئے فوائد تیار
    بین الاقوامی

    بحرین میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے نئے فوائد تیار

    پارلیمنٹ کی مالیاتی اور اقتصادی امور اور دیگر سروسز کمیٹیوں نے ترامیم کو آگے بڑھانے کی سفارش کردی
    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    منامہ ( پاکستان ایکسپریس ورلڈ ) خلیجی ملک بحرین نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے نئے فوائد کی منظوری دیئے جانے کا امکان پیدا ہوگیا۔ گلف ڈیلی نیوز اور زاویۃ کے مطابق پارلیمنٹ کی مالیاتی اور اقتصادی امور اور دیگر سروسز کمیٹیوں نے ملازمین سے متعلق ترامیم کو آگے بڑھانے کی سفارش کی، جس کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین نئے فوائد حاصل کر سکتے ہیں جن میں کسی بھی ایسے ٹاسک کیلئے اضافی تنخواہ بھی شامل ہے جو ان کے بیان کردہ معاہدے سے متعلق کام کی تفصیل سے باہر ہو، اس کے ساتھ 2 دن کے ویک اینڈ اور ملازمت شروع کرنے کے پہلے دن سے ہی بیماری کی چھٹی کا اطلاق بھی ان فوائد کا حصہ ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں 2012ء کے نجی شعبے کے روزگار کے قانون میں مجوزہ ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری دی جو جلال الکاظم کی قیادت میں پانچ ارکان پارلیمنٹ نے پیش کیں، خیال کیا جارہا ہے کہ یہ اقدام نجی شعبے میں کام کرنے کے بہتر ماحول کو یقینی بنائے گا، بحرینیوں اور غیر ملکی ملازمین دونوں کو مزید حقوق فراہم کرے گا۔

    معلوم ہوا ہے کہ ملازمین سے عام پانچ دن کے کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 40 گھنٹے تک کام لیا جاسکے گا، اس سے زیادہ کسی بھی اضافی گھنٹے کو اوور ٹائم کے طور پر شمار کیا جائے گا، کھانے، آرام اور نماز کا وقفہ لازمی ہوگا اور اسے 8 گھنٹے کام کے دن کا حصہ سمجھا جائے گا, فی الحال ملازمین تین ماہ کی پروبیشن مدت کے دوران تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی کے اہل نہیں ہیں لیکن نئے منصوبے کے تحت وہ ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر فوری طور پر اس کے حقدار ہوں گے، ان ترامیم سے کارکنوں کو 30 دن کی سالانہ چھٹی کا بھی حق ملے گا۔

    اس حوالے سے رکن پارلیمنٹ جلال الکاظم کا کہنا ہے کہ ہمیں سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ سیکٹر میں ملنے والی مراعات کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہوگا کیوں کہ بہتر حقوق کا مطلب کام کرنے کا ایک بہتر ماحول ہے جو زیادہ پیداواری صلاحیت کو یقینی بناتا ہے، جس سے پورے شعبے کو فائدہ ہوگا، موجودہ قانون میں چند خامیاں ہیں جنہیں کچھ آجر کارکنوں کا استحصال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عالمی سطح پر تو تین روزہ ورک ویک کی بھی بحث ہوئی ہے لیکن بحرین کا قانون اب بھی یہ کہتا ہے کہ ہفتے کے دوران 24 گھنٹے سے کم کی چھٹی نہیں دی جانی چاہیے اور ہمارا ماننا ہے یہ دورانیہ 48 گھنٹے سے کم نہیں ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ مائیں حمل کے بعد گھر میں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہیں، اس طرح کی چھٹی کا تعین باہمی رضامندی سے کیا جانا چاہیے جب کہ پروبیشن کی مدت کے دوران ایک ملازم خراب صحت کا شکار ہو سکتا ہے اور انہیں کام پر آنے کے لیے مجبور نہیں کیا جانا چاہیئے یا اگر ان کی صحت اتنی خراب ہے کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی نہیں بناسکتے تو اس صورت میں انہیں تنخواہ میں کٹوتی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔

    ایک اور رکن پارلیمنٹ ممدوح الصالح کا کہنا ہے کہ ترامیم سے نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کی زندگی بہتر ہو جائے گی، بحرین ایک ایسا ملک ہے جسے اپنے مضبوط نجی شعبے پر فخر ہے اور اسے بہتر مراعات اور حقوق کے ذریعے ظاہر کرنے کی ضرورت ہے، سپریم کونسل برائے خواتین (SCW) اور بحرین کی دو مزدور یونینوں کی فیڈریشنوں نے ان ترامیم کی حمایت کی ہے، پارلیمنٹ کی مالیاتی و اقتصادی امور اور دیگر خدمات کی کمیٹیوں نے بھی ترامیم کو آگے بڑھانے کی سفارش کی، حکومت کے پاس قانون سازی کو مناسب قانون کی شکل دینے کے لیے 6 ماہ کا وقت ہوگا۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024

    غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

    دسمبر 13, 2024

    اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

    دسمبر 10, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.