لندن:انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے ۔ چیلسی کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد برائٹن اینڈ ہوو البیون ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیاجبکہ مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیم نے نیو کیسل یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی کے کول پامر نے میچ کے 34 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1کی برتری دلا دی۔میچ کے پہلے ہاف پر چیلسی کی ٹیم کو برائٹن اینڈ ہووالبیون کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کی ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتی رہی اور کرسٹوفر نکونکو میچ کے 64 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا۔ میچ کے اختتامی لمحات پر 90 ویں منٹ پر برائٹن اینڈ والبیون کے ڈینی ویلبیک نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-2 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا اور چیلسی کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد برائٹن کے خلاف 1-2 سے فتح حاصل کرلی۔ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔کوبی مینو، عماد ڈیالو اور راسمس ہوجلنڈ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا جبکہ نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے انتھونی گورڈن اور لیوس ہال نے ایک ایک گول کیا
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
اہم خبریں
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے انڈیکس کی 2 نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم
’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید
نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید
حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف
غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا
اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی
وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی
کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا