Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»پاکستان»انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس: سماعت سے پی ٹی آئی کے وکلا غائب ہونے پر چیف جسٹس برہم
    پاکستان

    انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس: سماعت سے پی ٹی آئی کے وکلا غائب ہونے پر چیف جسٹس برہم

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

     اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں پی ٹی آئی وکلا کو سماعت سے غیر حاضر ہونے پر مزید التوا دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں انھیں ہیڈ لائن چاہیے لیکن سپریم کورٹ ایسی کوئی ہیڈ لائن نہیں دے گی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی جو کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، اکبر ایس بابر عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل اکبر ایس بابر احمد حسن نے کہا کہ ایڈووکیٹ حامد خان کی التوا کی درخواست آئی ہے۔

    چیف جسٹس نے اکبر ایس بابر کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ التوا کی درخواست کا پیراگراف نمبر دو پڑھیں۔ اس پر حامد خان کی فیملی مصروفیت کے بارے میں پیراگراف پڑھا گیا۔

    یہ تو کسی ناول التوا کی درخواست ہے ایسی درخواست پہلے نہیں دیکھی، چیف جسٹس

    چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو کسی ناول التوا کی درخواست ہے اس سے پہلے اس نوعیت کی درخواست نہیں دیکھی، یہ کیس 29 مئی کی مجوزہ کاز لسٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہونا تھا، ایڈووکیٹ علی ظفر کی چار جون تک عمومی التوا کی درخواست تھی، بینچ میں شامل ایک ممبر کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی، ڈھولچیوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو بلے کے نشان کا کیس بنا دیا، ڈھولچی پہلے عدالتی فیصلے کو پڑھیں پھر تنقید کریں، باہر جاکر پراپیگنڈا کریں لیکن عدالت نہ آئیں یہ مناسب ہے۔

    قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے آج تک ایسی درخواست نہیں دیکھی جس میں فیملی مصروفیت کے سبب التوا مانگا گیا ہو، فوتگی یا خرابی صحت کے سبب التوا ضرور مانگا جاتا ہے۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اس کیس میں تو بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے تھے؟

    چیف جسٹس نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اپنی مرضی کا بنچ یا تاریخ مانگی جائے، ہم یہاں کسی کیلئے کوئی الگ قانون نہیں بناسکتے، ٹھیک ہے دس سال تک کیس نہیں چلانا چاہتے تو نہ چلائیں۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ  یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے کوئی جونیئر وکیل تک یہاں موجود نہیں ہے۔

    انھیں ہیڈ لائن چاہیے لیکن سپریم کورٹ ایسی کوئی ہیڈ لائن نہیں دے گی، چیف جسٹس

    چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو نظرثانی میں وکیل تبدیل کرنے کا قانونی حق بھی موجود ہے، یہ واضح ہے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں،انھیں ہیڈ لائن چاہیے تھی لیکن سپریم کورٹ ایسی کوئی ہیڈ لائن نہیں دے گی۔

    چیف جسٹس نے اکبر ایس بابر کے وکیل سے پوچھا کہ انٹرا پارٹی کیس کا فیصلہ کب ہوا تھا؟ اس پر وکیل نے کہا کہ 13 جنوری کو مختصر فیصلہ دیا گیا، 25 جنوری کو تفصیلی فیصلہ جاری ہوا، عام انتخابات 8 فروری کو ہوئے اور نظرثانی 6 فروری کو سپریم کورٹ میں دائر ہوئی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ تحریک انصاف کو اس آرڈر سے نقصان ہی نہیں پہنچا؟  نظرثانی کی درخواست 29 مئی کی مجوزہ کاز لسٹ میں شامل تھی، بیرسٹر علی ظفر کی عمومی التوا کی درخواست چار جون تک کیلئے آئی، اس کے بعد بنچ کی رکن جج کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی، نظرثانی کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کوئی درخواست بھی دائر نہیں کی گئی، اب جب مقدمہ سماعت کیلئے مقرر ہوا تو کوئی نہیں آیا پھر باہر جاکر پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

    عدالتی حکم نامہ جاری

    بعدازاں عدالت نے آج کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کے ذریعے ایڈووکیٹ حامد خان نے التوا کی درخواست دی جس میں فیملی مصروفیت کا ذکر کیا گیا، درخواست میں صرف بتایا گیا کہ فیملی مصروفیت ہے، کیا مصروفیت ہے وہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی ایڈووکیٹ آن ریکارڈ خود پیش ہوئے۔

    اس کیس میں حامد خان کے علاوہ نیاز اللہ نیازی، اجمل طور، بیرسٹر گوہر بھی وکیل ہیں، اگر حامد خان دستیاب نہیں تھے تو کوئی اور وکیل پیش ہوسکتا تھا۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت اب قانون نے نظرثانی میں وکیل تبدیلی کا حق بھی دے رکھا ہے،  کیس میں آئندہ مزید التوا نہیں دیں گے، انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کی جاتی ہے اور اب کیس کی آئندہ سماعت 21 اکتوبر کو ہوگی۔

    بعدازاں عدالت نے حکم نامے کی نقل وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    Featured
    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف

    دسمبر 16, 2024

    کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال

    دسمبر 14, 2024

    چیمپئنر ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، پاکستان کی شرائط مان لی گئیں

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.