اسلام آباد : آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستھر پیریز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کریگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے ناتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستانی حکام سے مذاکرات کریگا۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد اگلے قرض پروگرام کیلئے بات چیت کرے گا، اس مذاکرات کا مقصد پاکستان میں بہتر اور مضبوط گورننس کی بنیاد رکھنا ہے۔
نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ مذاکرات میں لچکدار و پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہو گی، پائیدار معاشی ترقی کے ذریعے تمام پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔